ایرانی و سعودی وزراء خارجہ کا رابطہ،رفح کے عوام کی حمایت دینی اور اسلامی فریضہ
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران کے شہید صدر اور شہید وزیر خارجہ کی شہادت پر اعلی سعودی حکام کے پیغام تعزیت اور آخری رسومات میں ریاض کے اعلی سطحی وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کے دوران رواں برس حج کی ادائیگی میں ریاض کے بھر پور تعاون پر زور دیا اور کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعاون جاری رہنا چاہئے، ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے غزہ بالخصوص رفح میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے رفح میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ ترین جرائم اورالمناک ترین واقعات کا مشاہدہ کیا جن میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی عوام شہید ہوگئے، ان وحشیانہ حملوں سے سفاک صیہونی حکومت کی درندگی اور وحشیانہ جرائم کی فہرست میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ ہوا ہے ،آج غزہ بالخصوص رفح کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سبھی مسلمانوں کا دینی اور اسلامی فریضہ ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کوتے ہوئے رواں برس کے حج میں ایرانی عازمین کی شرکت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی عازمین حج کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی غزہ ، رفح میں المناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جرائم کے ارتکاب میں کسی حد کی قائل نہیں ہے،ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے تہران اور ریاض کے درمیان تبادلہ خیال اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ