ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مشروط بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

0
44

ایران کے صدرحسن روحانی نے امریکہ سے بات چیت پر مشروط رضامندی کا اعلان کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ پابندیاں اٹھالے،2015 کی ایٹمی ڈیل کا احترام کرے تو بات چیت کیلئے تیارہیں، انہوں نے کہاکہ امریکہ ہماری شرائط تسلیم کرتا ہے تو کسی بھی مقام پر آج ہی بات چیت کو تیارہیں،

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مذاکرات پر یقین رکھتا آیا ہے، واضح رہے کہ پچھلے چند ماہ سے ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی چلی آ رہی ہے اور دونوں‌ طرف سے سخت بیانات دیے جاتے رہے ہیں. امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں‌ کا بھی اعلان کیا گیا اور ایک دوسرے کو جنگ کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں تاہم اب دونوں‌ طرف برف پگھلتی نظر آرہی ہے اور آج ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی امریکہ کو شرائط تسلیم کرنے پر مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے.

Leave a reply