روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کی آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ایرانی جوہری معاہدے اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ روسی صدر نے فریقین کو باہمی مشاورت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا۔
امریکہ کے ساتھ بات کرنا ممکن نہیں، ایران
ایرانی صدر نے کہا کہ روس کا اس بارے میں کردار بہت اہم رہا ہے۔
واضح رہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری اور ایران کے خلاف پابندیوں سے واشنگٹن اور ایران کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔
امریکہ ایران کے مابین مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم
قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ مذاکرات کبھی بھی شدید دباو میں نہیں ہوتے لہٰذا امریکہ کو اس پالیسی کو ترک کردینا چاہیے۔
ایران کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں، امریکہ
مذاکراتی کمیٹی نے مسٹر روحانی کے حوالے سے بتایا کہ شدید دباو میں گفتگو ممکن نہیں اور اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف ہر طرح کا دباﺅ ڈالنے کی پالیسی چھوڑ دینی چاہیے۔
یاد رہے کہ ایران اور روس کو ایک دوسرے کے اہم اتحادی تصور کیا جاتا ہے۔