ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وفاقی وزیر داخلہ

mohsin

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور ایرانی صدر کے وزٹ کے حتمی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجوزہ معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ نے وزارت اعلی کے دور میں عوامی منصوبوں کو انتہائی غیر معمولی رفتار سے مکمل کرایا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، وفاقی وزیرداخلہ محسنن نقوی نے کہا کہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں اورپاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور دیرپا استحکام کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

جامعہ کراچی دورہ پاکستان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں اور اس موقع پر اسی روز گورنر ہائوس سندھ میں “خصوصی جلسہ تقسیم اسناد” special Convocation کے انعقاد کا امکان ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو موجودہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ یہ دورہ ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملے کے کچھ ہی روز بعد ہورہا ہے اور ایرانی صدر اسرائیل پر براہ راست حملے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

Comments are closed.