شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

0
666
park

خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا گیا، دوست کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

واقعہ بھارت کا ہے ، چندھ گڑھ کے سیکٹر 35 کے ایک پارک میں ایک 27 سالہ خاتون کو اس کے مرد دوست نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا تھا۔متاثرہ خاتون کی شناخت موہالی کے علاقہ سوہانہ کی رہنے والی رانی کے طور پر ہوئی ہے۔خاتون جب پارک میں گئی تو اسوقت وشال نامی دوست اسکے ساتھ تھا، واقعہ گزشتہ شب 11 بجے پیش آیا، انڈین ایکسپریش کے مطابق پولیس نے وشال کے خلاف سیکٹر 36 پولیس اسٹیشن میں مبینہ قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کے بازو، ٹانگیں اور دھڑ 80 فیصد جھلس گئے۔ اسے سیکٹر 16 کے گورنمنٹ ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال (جی ایم ایس ایچ) لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے پی جی آئی چنڈی گڑھ بھیج دیا۔تاہم متاثرہ خاتون کی دوران علاج جھلسنے کی وجہ سے وفات ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم آپس میں رشتے دار تھے، خاتون ملزم وشال سے شادی کرنا چاہتی تھی تا ہم ملزم انکاری تھا، وہ دونوں ایک ساتھ پار ک گئے اور ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کو آگ لگا دی، پارک میں موجود ایک شخص نے خاتون کو جلتے دیکھا تو اسکے پاس گیا اور آگ بجھانے کی کوشش کی اور پولیس کو اطلاع دی،

پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے ایک بوتل میں آتش گیر مائع، متاثرہ خاتون کے جلے ہوئے کپڑے اور چپل کے ساتھ ساتھ ایک سپرے بھی برآمد کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو متاثرہ لڑکی اور اس کا دوست شراب کے نشے میں تھے۔

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

Leave a reply