ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بند عبدالعزیز کو ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے،ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے ،
مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں علاقائی حریفوں نے برسوں کی دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا اور سات سال سے جاری سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے
سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل
جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان
امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات
قبل اذیں پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جان سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں جو تعمیری اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں