ایرانی صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ایرانی صدر کر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ہمراہ استقبال کیا، اس موقع پر ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ایرانی صدر کے وفدسے وزیراعظم شہباز شریف نے مصافحہ کیا، وفد کا وزیراعظم سے تعارف کروایا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے وفاقی کابینہ کے اراکین کا تعارف کروایا جس کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں ارتھ ڈے کی مناسب سے پودا بھی لگایا اور دعا کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے دورے کا خیر مقدم کرتی ہے.
وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے ملاقات دوران دونوں رہنماؤں کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے،ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر پُرتپاک استقبال کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر نے ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تقریب میں شرکت کی،پاکستان اور ایران کے درمیان جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق جبکہ سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یو پر دستخط ہوئے،پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے ایم او یو کی توثیق دی گئی،پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے،پاکستان اور ایران کے درمیان جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق کی گئی جبکہ سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یوز پر دستخط ہوئے،پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے سمجھوتے، ویٹرنری اور حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے،فلم کے تبادلوں اور وزارت اطلاعات ایران اور سنیما اینڈ آڈیو وژول افیئرز ایران میں تعاون، اوورسیز پاکستانیز کی وزارت اور ایران کے لیبر، سوشل ویلفیئر کے معاملات پر ایم او یو پر دستخط ہوئے،پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور نیشنل اسٹینڈرز آرگنائزیشن کے درمیان قانونی معاونت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، بعد ازاں وزیراعظم اور ایرانی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی،
آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی اور دل خوش ہوا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی اور دل خوش ہوا،ایرانی صدر کےدورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتاہوں،پاکستان اور ایران میں مذہب ،تہذیب ،سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی گفتگوہوئی،1947میں ایران ان ممالک میں شامل تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا،ایران کیساتھ باہمی روابط صدیوں پر محیط ہیں، محترم صدرِ ایران فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، غزہ پر سلامتی کونسل کی قرارداد کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اقوامِ عالم خاموش ہے، غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف ایران نے مضبوط مؤقف اپنایا ہے،ہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے، غزہ میں مکمل جنگ بندی تک تمام مسلمان ملکوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے، ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی،ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے سرحدوں کو ایسے علاقے میں تبدیل کریں جہاں ترقی اور خوش حالی نظر آتی ہو
غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستانی عوام کا رد عمل قابل ستائش ہے،ایرانی صدر
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کیساتھ تعلقات اور روابط صرف دو ہمسایہ ممالک کی حد تک محدود نہیں ہیں۔ ہمارے تعلقات تاریخی، تہذیبی اور گہرے مذہبی رشتوں میں جرٹے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط ہیں اور کوئی بھی انہیں منقطع نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی سر زمین ہمارے لئے قابل احترام ہے ، پرتپاک استقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا مشکور ہوں ،فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے ،غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستانی عوام کا رد عمل قابل ستائش ہے ،غزہ کے عوام کی نسل کشی ہو رہی ہے ،غزہ کے عوام کی حمایت پر پاکستان کے عوام کو سلام ،اقوام متحدہ ،اقوام عالم کو فلسطین کے نہتے عوام کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی ، غزہ کے عوام کو ان کا حق اور انصاف ایک دن ضرور مل جائے گا ،پاکستان اور ایران کے تعلقات کو کوئی منقطع نہیں کر سکتا،آج ہم نے پاک ایران اقتصادی ،تجارتی ،ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کا عزم کیا ،دوست اور ہمسائیہ ملک پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں دہشت گردی سے لڑنے ،منظم جرائم،انسداد منشیات پر پاکستان ایران میں ہم آہنگی ہے ،پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،سلامتی کونسل غزہ کے معاملے پر ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہی ،
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران علاقائی چیلنجوں کے حل کے لیے امن اور تعمیری بات چیت کے عزم کا اعادہ کیا
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں ،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستانی ہم منصب صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے،ایرانی صدر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے جبکہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، عوام سے عوام سمیت باہمی رابطوں، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی،ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے علاوہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی، ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر 23 اپریل کو کراچی آرہے ہیں اور اس موقع پر اسی روز گورنر ہائوس سندھ میں “خصوصی جلسہ تقسیم اسناد” special Convocation کے انعقاد کا امکان ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو موجودہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ یہ دورہ ایران کے اسرائیل پر براہ راست حملے کے کچھ ہی روز بعد ہورہا ہے اور ایرانی صدر اسرائیل پر براہ راست حملے کے بعد پہلی بار کسی غیر ملکی دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان تجارتی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا،عدیل بھٹہ
صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور محمد عدیل بھٹہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کادورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی،تجارتی اور مذہبی دوطرفہ تعلقات ہیں یہ دورہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،انہوں نے ایرانی صدر کے تاریخی دورہ پاکستان کا خیرمقد م کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد آیا ہے۔تجارتی وفود کے ہمراہ دورہ کے دوران معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے جس سے ملک میں ایرانی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونگی۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہے۔۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عبداللہ مغل،اسامہ علی عارف وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عدیل بھٹہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔صنعتی شعبہ کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس کی وافر فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور وافر گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال کرکے سستی بجلی کے حصول سے مہنگی بجلی سے نجات ملے گی،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد ایرانی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گی معاشی خوشحالی آئے گی۔
ایرانی صدر کی لاہور آمد پر کل تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر ضلع لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی ، چیف سیکرٹری پنجاب کی منظور ی سے سیکشن افسر صفدر شبیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا،پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی،لاہور میں کل بروز منگل تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی