ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سابق ایرانی وزیر قانون پر تنقید

0
89

ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے سابق وزیر قانون مصطفیٰ بور محمدی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے سنہ 1988ء میں ایرانی عوام کے اجتماعی قتل عام کی حمایت کی جس میں قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے قائم کردہ ‘ڈیتھ کمیٹی’ درست قراردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خیال رہے کہ مصطفیٰ بور محمدی خود بھی اس بدنام زمانہ ‘ڈیتھ اسکواڈ’ میں شامل رہ چکے ہیں جو ایران میں قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کے لیے قائم کی گئی تھی۔

مصطفیٰ بور محمدی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قیدیوں کے قتل عام کے لیے قائم کردہ ‘ڈیتھ کمیٹی’ آئین اور قانون کے تحت قائم کی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1988ء میں قائم کی گئی ڈیٹھ کمیٹی ماورائے قانون تھی اور اس کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس کمیٹی کا دفاع کرنا قیدیوں کو ماوروائے عدالت اجتماعی سزائیں دینے کے مترادف ہے۔

Leave a reply