ایرانی سپریم لیڈر کا جنرل قاسم سلیمانی کے گھر کا دورہ، اہلخانہ سے تعزیت، کیا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے گھر تعزیت کے لیےپہنچے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے قاسم سلیمانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پوری دنیا کے شیطانوں اور اوباشوں کیساتھ مقابلے کے میدان میں سالہا سال سے جاری انکی مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد اور شہادت کی انکی آرزو نے بالآخر عزیز قاسم سلیمانی کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا جبکہ انکا مقدس خون دنیا کی شقی ترین قوت کے ذریعے زمین پر بہایا گیا ہے،
ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا فقدان ہمارے لئے تلخ ضرور ہے لیکن اس جدوجہد کا تسلسل اور آخری فتح تک اسکی رسائی قاتلین و مجرمین کیلئے کہیں زیادہ تلخ تر ہو گی۔
بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔
بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔