ایرانی سفارتکاروں نے پاکستانیوں کو خون دیا،کہاں دیا اورکیوں دیا اہم خبرآگئی
اسلام آباد:ایرانی سفارتکاروں نے پاکستانی شہر لاہور میں خون کا عطیہ کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں قائم ایرانی قونصل خانہ کے سفارتکاروں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون کے دوران، خون کا عطیہ کرتے ہوئے بیماروں کی مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرگرم ایرانی سفارتکار ہفتے کے روز کو اپنے خون کا عطیہ کرنے کے ذریعے خون کے محتاج بیماروں بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لوٹ آنے کا بعث بنیں۔خون کا عطیہ انسانی معاشروں میں انسانی اور روحانی یکجہتی کی گہری علامت ہے۔
آج کل، جب ہمیں جغرافیائی حدود پر غور کیے بغیر، دنیا میں ہر جگہ ہمدردی اور تعاون کی اشد ضرورت ہے تو کسی بھی ملک میں بغیر توقع اور انسانی وقار کے احترام کیلئے نیکی اور احسان کیا جاسکتا ہے۔
بلاشبہ، پاکستانی صوبے پنجاب میں ایرانی سفارت کاروں کی انسان دوستانہ اقدام سے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستی اور انسانی جذبات کے تسلسل اور کرونا وائرس کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے میں دوطرفہ اور علاقائی تعلقات بشمول صحت کے شعبے میں مخلصانہ تعاون کی تصدیق ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پاکستان میں لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی فراہمی کو مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق، پاکستان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ افراد تھیلیسیمیا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 23 ہزار افرار کم عمر ہیں۔