اسلام آباد :مسئلہ کشمیرپرپاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی وزیرخارجہ کی وزیراعظم کویقین دہانی ،اطلاعات کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کواس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران مسئلہ کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ،
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ہوئی جس میںپاک ایران تعلقات، علاقائی امور، افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی۔
ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران دو طرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور ہم افغانستان میں امن کے حامی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔وزیراعظم نے کرونا سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور حکومتی اقدامات سے وبائی مرض کو روکنے میں مدد ملی۔ وزیر اعظم نے تجارت اور اقتصادی تعلقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنا چاہیے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ایران ماضی کی کوتاہیوں سے دوررہے گااوردونوں برادراسلامی ملک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے