ایران کے بحران کا فوجی حل کسی صورت قابل قبول نہیں ، جرمنی

0
77

جرمنی کے وزیر خارجہ ھائیکوس ماس نے کہا ہے کہ ایران کےبحران کا کوئی فوجی حل قابل قبول نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہےانہوں نے واضح کیا کہ جرمنی امریکا کے ایران کے خلاف کسی فوجی مشن میں شامل نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے ترجمان کا کہنا تھا کہ برلن ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کےلیے کوششیں کررہا ہے۔ جرمن خاتون وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکا کی قیادت میں کسی آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔ایران کے لیے جرمنی جیسے ملک سے حمایت ایران کے لیے خوش آئند ہے .

Leave a reply