عراقی صوبہ بابل کے ایک قصبے میں بم دھماکے میں چارافراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔
ہوٹل میں دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی ، ہر طرف چیخوں کی آوازیں آنے لگیں
دھماکہ شام کے وقت موٹر سائیکل میں ہوا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد دکانیں اور متعدد اسٹال تباہ ہوگئے اور متعدد قریبی کاروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

دریں اثنا الفرات کے مقامی ٹی وی چینلنے خبر دی ہے کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے 39 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Shares: