عراق : امریکی فوجی ایک جھڑپ کے دوران اپنے انجام کو پہنچ گیا.امریکی فوج نے شمالی عراق میں عراقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک مہم کے دوران ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق کے نینویٰ صوبے میں عراقی فوج کے لیے مشیر کے طورپر کام کرنے والا ایک اہلکار ایک جھڑپ کےدوران مارا گیا۔ یہ واقعہ شمالی علاقوں میں ‘داعش’ کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن کےدوران پیش آیا۔ مقتول امریکی فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Shares: