عراق کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا

0
92

عراق کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا

باغی ٹی وی :عراق کے صدر برھم صالح نے انٹیلی جنس چیف مصطفی الخدھیمی کو نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
مقتدیٰ الصدر سمیت مختلف شیعہ گروپوں کے علاوہ سنی اور کردش گروپوں نے نئے نامزد وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔عراقی میڈیا کے مطابق عدنان الزرفی کی جانب سے نام واپس لینے کے بعد صدر صالح نے مصطفی الخدھیمی کو تیسرا قائم مقام وزیراعظم نامزد کیا۔ مصطفی الخدھیمی عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس میں 2016 سے بطور ڈائریکٹر کام کر رہے تھے ،انہیں آئین کے تحت 30 دن کے اندر کابینہ تشکیل دینا ہو گی۔

ادھر کرونا کے خوف کے ساتھ ساتھ امریکی فوج ایرانی حٍمایت یافتہ گروہوں سے بھی خطرہ ہونے لگا. امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شینکر نے و کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں سے عراق میں موجود امریکی فوج کو خطرات لاحق ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شینکر نے ایرام کی طرف سے درپیش خطرات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن زور دے کر کہا کہ ایران کی طرف سے خطرات کی نوعیت اب بھی سنگین ہے۔

Leave a reply