عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر امریکا نے کیا کہہ دیا

عراق میں جاری خون ریز احتجاج پر اس وقت عالمی دنیا کی توجہ بھی مبذول ہو چکی ہے. بغداد میں امریکی سفارت خانے نے عراقی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں احتجاج کرنے والوں اور مظاہرین کی ہلاکت اور اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔

ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے”۔

امریکی سفارت خانے نے زور دیا کہ عراقی حکومت اور سیاسی قیادت پر لازم ہے کہ وہ اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے عراقی شہریوں کے ساتھ جلد اور سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ بیان میں باور کرایا گیا کہ "عوام کے ارادے کو کچلنے سے عراق کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا

عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچ

Comments are closed.