عراق میں امریکی تنصیبات پر حملے کےسلسلے میں گرفتارایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند رہا

0
73

عراق میں امریکی تنصیبات پر حملے کےسلسلے گرفتارایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند رہا
باغی ٹی وی :عراق میں ایک ہفتہ قبل حراست میں لیے گئے 14 ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کو رہا کیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے شدت پسندوں کو عراق میں امریکی مفادات پر حملوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے ایران نواز گروپ حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان جعفر الحسینی نے بتایا کہ ٹھوس ثبوت اور شواہد نہ ہونے پر تنظیم کے چودہ ارکان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنوں پر الزام ایک سازشی چال تھی اور حزب اللہ بریگیڈ اس سازش پر وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔دوسری طرف حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے جنگجوئوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ جمعرات کو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم سرکاری ذرائع نے گرفتار ہونے والے عسکریت پسندوں کے ناموں کی تفصیل بیان نہیں کی۔ایک نیم عسکری ذریعے نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام گرفتار جنگجوئوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عدالت میں ملزمان کے گولہ بارود اور میزائل ذخیرہ کرنے کا دعویٰ ثابت نہیں کرسکی۔

Leave a reply