عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں سے امریکہ کو خطرات لاحق

عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں سے امریکہ کو خطرات لاحق

باغی ٹی وی : کرونا کے خوف کے ساتھ ساتھ امریکی فوج ایرانی حٍمایت یافتہ گروہوں سے بھی خطرہ ہونے لگا. امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شینکر نے و کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں سے عراق میں موجود امریکی فوج کو خطرات لاحق ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شینکر نے ایرام کی طرف سے درپیش خطرات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن زور دے کر کہا کہ ایران کی طرف سے خطرات کی نوعیت اب بھی سنگین ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے عراق میں امریکی افواج کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے آس پاس کے علاقے پر باقاعدگی سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سوموار کوتین راکٹ جنوبی عراق کے ایک ایسے علاقے کے قریب گرے امریکی آئل سروسز کمپنی ہیلیبرٹن سمیت غیر ملکی تیل کمپنیوں کے مراکز ہیں۔ تاہم ان حملوں میں کسی کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران یا اس کے پراکسی گروہوں نے عراق میں امریکی اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ انہوں نے ایران کو متنبہ کیا کہ عراق میں امریکی فوج کو خطرے میں ڈالنے کی صورت میں تہران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Comments are closed.