عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں‌ کی تعداد تشویشناک حد کو پہنچ گئ

0
33

عراق میں احتجاج بڑھتا جار ہا ہے، یہ احتجاج اب مزید شدت اور خونی رنگ اختیار کرتا جارہا ہے.
مظاہرین کی ہلاکتوں‌ کی تعداد تشویشناک عدد کو پہنچ گئ
عراق میں گزشتہ ماہ سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 350 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق میں رواں سال یکم اکتوبر سے بدعنوانی، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی عراق میں ہونے والے مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک اور 47 زخمی ہوئے جب کہ بصرہ کے جنوبی علاقے ام قصر میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 3 مظاہرین ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ناصریہ شہر میں دریائے فرات پر 5 پل بند کردیے جسے خالی کرانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں

Leave a reply