عراق :ہوٹل پر مسلح حملہ ترک سفیر ہلاک

عراق کے شمالی شہر اربیل میں ایک ہوٹل پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک ترک سفارتی اہلکارجاں بحق ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق حملے کے وقت ترک قونصل خانے کے اہلکار بھی ہوٹل میں موجود تھے اور حملے کے نتیجے میں سفارتی عملے کا ایک اہلکارجاں بحق ہو گیا ہے۔

حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے مفرور ہونے کی وجہ سے اربیل میں داخلے و خروج کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق قونصل خانے کے عملے کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد سول کپڑوں میں ملبوس اور دو عدد اسلحے سے لیس حملہ آور نے براہ راست قونصل خانے کے عملے کو ہدف بنا کر فائر کھول دیا۔

Comments are closed.