عراقی حکومت کو بچانے کےلیے ایران کے اہم جنرل کا عراق دورہ

تفصیلات کے مطابق ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی ذیل تنظیم القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت بچانے کے لیے بدھ کو بغداد کا خفیہ دورہ کیا ہے اور انھوں نے عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے کمانڈروں کو وزیراعظم حیدر العبادی کی حمایت کی تلقین کی ہے۔

عراق میں گذشتہ ہفتے سے دوبارہ حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین مہدی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں اور اس کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایران نے عراق میں اپنی ہم نوا حکومت کو بچانے کے لیے مداخلت کی ہے۔عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے اسی ہفتے حکومت مخالف جاری احتجاجی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کرنے کے لیے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

اس سے قبل عراقی صدر برہم صالح نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عدال عبدالمہدی اپنا استعفا پیش کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں … تاہم اُن کی شرط ہے کہ اس حوالے سے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے تا کہ کسی بھی آئینی خلا سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پہلے بھی سٹرکوں پر نکلے تھے اور اس کے نتیجے میں سنکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں. یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا . اب یہ احتجاج گرین زون تک جانا کافی تشویش ناک امر ہے

Shares: