طالبان کے بعد عراقی عسکری تنظیموں نے بھی امریکہ کو اپنے ملک سے نکل جانے کا کہہ دیا
باغی ٹی وی : طالبان کی طرح عراق کی مقامی تنظیم نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق سے نکل جائے .
عراقی تنظیم النجباء کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی عہدے دار کو سخت تنبیہ کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان بہت ہی کم ظرفی پر مبنی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ وہ عراق کی مقامی تنظیموں سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ امریکیوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا جائے
الکعبی نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو اور عراقی لغت میں اس جملے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ فورا ملک سے باہر نکل جاؤ اور عراق میں اپنی آشکارا اور پنہاں مداخلتوں کا سلسلہ بند کرو۔
النجباء کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عراق کی اکثر و بیشتر مشکلات کا باعث خود امریکہ ہے۔ انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہم تمہیں کیونکر تمہارے حال پر چھوڑ سکتے ہیں جبکہ تم نے ہمارے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو پامال کیا؟ ہم کیسے تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیں جبکہ تم نے ہماری حریت و آزادی کے کمانڈروں کو قتل کیا؟
پچھلے چند مہینوںسے عراق میں امریکہ پر حملے بڑھ گئے ہیں. اور آئے روز ان پر راکٹ حملے ہورہے ہیں بھی چند روز قبل راکٹ حملوں میں کئی امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی تھیں؛








