عراق نے فائزر ویکسین لینے کے لیے بڑا معاہدہ کرلیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت نے بتایا کہ عراق نے 2021 کے اوائل میں فائزر کورونا وائرس ویکسین کی 15 لاکھ خوراک لینے کے لئے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یہ ملک مشرق وسطی میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک رہا ہے ، جبکہ کورونا کے 580،000 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں حالانکہ حالیہ ہفتوں میں تعداد میں ڈرامائی کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے پیر کے روز دیر گئے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ عراق نے "فائزر کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے ہیں … جو اگلے سال کے شروع میں مرحلہ وار ملک میںآئے گی .
ہر شخص کو ویکسین کے دو انجیکشن درکار ہوتے ہیں لہذا اس آرڈر میں عراق کے 40 ملین افراد میں سے صرف 750،000 افراد شامل ہوں گے۔
صدر ابراہیم صالح نے کہا ہے کہ عراق کا مقصد اپنے شہریوں کو یہ مکمل مفت فراہم کرنا ہے۔عراق میں مغربی عہدیداروں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ واشنگٹن بغداد پر زور دے رہا ہے کہ وہ دوسرے آپشنز کے مقابلے میں فائزر بائیو ٹیک کو منتخب کریں۔
نقل و حمل اور مالی لین دین کے معاملات پر ابھی بھی کام کیا جارہا ہے ،عراق کے پاس ویکسین کو بحفاظت تقسیم کرنے کے لئے ضروری سامان موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق کووڈ کے ذریعے مزید ویکسین وصول کرنے کے لئے بات چیت کر رہا ہے ، یہ عالمی سطح پر ایک نیٹ ورک ہے جو کوویڈ 19 ویکسینوں کے مساوی رسائی کو یقینی بنائے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ ویکسین لینے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کے لئے عراق نے 170 ملین کا وعدہ کیا ہے۔
ملک میں حالیہ ہفتوں میں کویوڈ 19 کے واقعات اور اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے
پیر کے روز ، 35،000 سے زیادہ ٹیسٹوں میں سے ، کویوڈ – 19 کیسوں میں صرف 1،200 مثبت ٹیسٹ ہوئے اور 13 افراد کی موت ہوگئی۔