عرفان پٹھان کو ‌اخلاق کی بات کرنا بھی مہنگا پڑ گیا

0
35

عرفان پٹھان کو ‌اخلاق کی بات کرنا بھی مہنگا پڑ گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عرفان پٹھان کو انتہاپسند ھندوؤں سے تنگ آکر یہ کہتا پڑا کہ اگر آپ کو اخلاق نہیں‌ آتا پھر آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں کوئی معنی نہیں‌ رکھتا لیکن اس پر بھی ان کو شدید تعصب کا سامنا ہے ، جنونی ہندو اس بات پر بھی سیخ‌ پا ہیں اور اس قومی ہیرو کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہے ہیں.


واضح‌ رہے کہ عرفان پٹھان مسلسل ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ ہیں‌ انہوں نے بھارت کے اندر جاری نسلی تعصب پر بات کی تھی جس پر ان پر بہت زیادہ پریشر تھا لیکن بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق فاست باؤلر عرفان پٹھان نے بھارت میں جاری اسلامو فوبیا پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،میں‌بطور بھارتی کبھی نہیں رکوں گا. واضح‌ رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی نسل پرستی کے خلاف میدان میں آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی صرف رنگ تک محدود نہیں ، کسی کو اسکے مذہب کی وجہ سے گھر تک نہ لینے دینا بھی نسل پرستی ہے،

Leave a reply