سابق مشیر وزیراعظم و صحافی عرفان صدیقی گرفتار، آج عدالت پیش کیا جائے گا

0
74

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق مشیر، سابق صحافی عرفان صدیقی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان‌صدیقی کو رمنا پولیس نے گھر کے باہر سے حراست میں لیا ہے ، پولیس نے عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے رمنا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے

مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

پولیس کے مطابق عرفان صدیقی نے اپنے کرایہ دار کے کوائف جمع نہیں کروائے تھے ، انہیں کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ،پولیس نے عرفان صدیقی کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، عرفان صدیقی کے ہمراہ ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت اقبال کے طور پر ہوئی .

ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن ہو جائے پریشان

پولیس آج عرفان صدیقی کو عدالت میں پیش کرے گی.

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

واضح رہے کہ عرفان‌صدیقی پاکستان کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں وزیراعظم کا مشیر بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے کالم لکھنا ترک کر دیا تھا، البتہ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے نواز شریف کی تقریر عرفان صدیقی لکھا کرتے تھے.

Leave a reply