آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر ہیکرز نے حملہ کر دیا-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش محکمہ صحت کےآئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز نے ویب سائٹ پر قبضہ کر کے تاوان مانگ لیا تاہم آئرش وزیراعظم نے ہیکرز کو تاوان دینے سے انکار کردیا۔
جبکہ مقامی میڈیا نے روس، چین یا شمالی کوریا پر ملوث ہونے کا الزام کردیا ہے۔
ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے آئی ٹی سسٹم بند کرکے ڈبلن روٹنڈا اسپتال کی تمام او پی ڈیز منسوخ کردی زچگی کے تمام کلینک بند ہیں اور صرف 36 ماہ کی حاملہ ماؤں کواسپتال آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ صحت کےمطابق اس اقدام سے کورونا ویکسین کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔