میرپورخاص، سیٹلائیٹ ٹاوَن میں خواتین کو چھیڑنے پر منع کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

میرپورخاص ۔ 25 جولائی (اے پی پی)سیٹلائیٹ ٹاوَن میں خواتین کو چھیڑنے پر منع کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا،نوجوان اٹھارہ سالہ حنظلہ پر طارق قائم خانی تصور قائم خانی اور انکے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ نوجوان کو گلے اور ناک پر لوہے کے کلپس مارے گئے نوجوان ہسپتال منتقل ۔ علاقے میں اوباش آوارہلڑکوں نے شریف خواتین،لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں ، چھیڑتے ہیں ، منع کرنے پر تشدد کرتے ہیں ۔ زخمی نوجوان کا پولیس کو بیان ۔ سیٹلائیٹ ٹاوَن پولیس نے مقدمہ درج کرکے جوابداروں کی گرفتاری کے لیئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Shares: