ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا

0
98

لاہور:ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا ،اطلاعات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور سینیئراینکر ارشاد بھٹی نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بارے میں ان کی غیرموجودگی کے دوران بہت غلط پراپیگنڈہ کیا گیا جو کہ درست نہیں تھا

ارشاد بھٹی نے کہا کہ وہ ارشد شریف کی شہادت کے دوران پاکستان سے باہرچلے گئے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک غیر ملکی این جی او "سکون آرگنائزیشن”کی طرف سے ان کی کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت تھی ، تو وہ اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان سے باہرچلے گئے تھے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ این جی او بے بس ، بے سہارا اورمعذورلوگوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہے،

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے حسن نثار بھی جاتے تھے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان ملکوں میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے تو ان کو تو بہت سردی لگتی ہے اس لیے وہ نہیں جاتے، لیکن میں چلا گیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دوران پاکستان میں میرے بارے میں کسی فیک اکاونٹ سے یہ خبرچلائی گئی کہ میں پاکستان چھوڑ چکا ہوں اور ارشد شریف کی شہادت کے بعد میرے لیے حالات سازگار نہیں تھے اس لیے میں پاکستان سے چلا آیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہیں تھا بلکہ میں کسی خاص مقصد کے تحت گیا تھا ، میرے بچے بھی میرے ساتھ تھے ، میں اب واپس آگیا ہوں ، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ، یہ میرے اپنے لوگ ہیں ان پر کھل کر تعمیری تنقید کروں گا ان کوسمجھاوں گا ، یہ میرے اپنے ہی لوگ ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اب سب کو پتہ تو چل گیا کہ میرا قائد میرا کتنا مداح ہے ، میں پاکستان سے گیا تو سب سے پہلے میرے لیڈر نے مجھے مس کیا اور میرے بارے میں خدشات ظاہر کیے ،ان کایہ کہنا تھا کہ یہ میرا ملک ہے میرا مرنا جینا اسی ملک میں ہے

Leave a reply