اسلام آباد :سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی, ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ کے قریب جامع مسجد قباء آئی ایٹ میں نماز مغرب کے بعد معروف قاری عبدالسلام عزیزی نے پڑھائی. نماز جنازہ میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور , اینکر محمد مالک, مظہر برلاس, سلیم صافی, چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نامزد امیدوار مئیر اسلام آباد, نگران خدمت کمیٹی مطیع اللہ صابر, سماجی رہنماء یاسر عرفات, انصار عباسی سمیت صحافیوں اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی. باغی ٹی وی کو قریبی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ دین دار اور صوم و صلاۃ کی پابند تھیں, مدارس و مساجد کے ساتھ خصوصی محبت کرتی تھیں, مرحومہ کے جنازے میں کثیر تعداد میں مختلف مدارس کے طلبہ و مدرسین نے بھی شرکت کی.
صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی وفات پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ, مریم نواز, شہباز شریف, مولانا فضل الرحمٰن, شہباز گل سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کی.

Shares: