ارشاد باری تعالی ہے
نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ
"ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.”
لفظ لکھنا سے مراد حروف تہجی کی اشکال کو کسی چیز پر بنانا یا اتارنا مزید یہ کہ حروف تہجی کو اس ترتیب سے لکھنا کہ بیان کی گئ بات سمجھ میں آسکے۔۔۔
نثر اور شاعری کی اصناف کے لئے لوگ کتب رسائل اور اخبارات کے لئے لکھا کرتے تھے۔ لکھاری ہاتھ سے تحریری مواد لکھتا بار بار غلطیوں کے بعد جب مسودہ تیار ہوجاتا پھر اخبار یا رسائل کے دفاتر تک پہنچانا اور وہاں پر بھی واقفیت اور جان پہچان کے بغیر تحریر کا شائع ہوجانا جان جوکھم میں ڈالنے کے مترادف ہوتا تھا کیونکہ وہاں پر پرانے اور نامور کالم نویسوں کا قبضہ تھا جس کی وجہ سے نئے لکھاریوں کی کاوشیں زیادہ تر ردی کی ٹوکری میں جاتی تھیں۔
اس کے بعد الیکٹرانک میڈیا کا دور آیا اور پاکستان میں پرائیویٹ چینلز کی بھرمار ہوگئ اور لکھنے کی اجارہ داری صرف پرانے اور معروف مصنفین تک محدود ہوکر رہ گئ اور مزید ان کو اپنی تجزیہ کاری کے لئے ٹی وی چینلز کے پرائم ٹائم اور ٹاک شوز کی سہولت میسر آگئ اور یوں نئے لکھاریوں نے لکھنے اور کوشش کرنے کو ایک لمبے عرصہ تک خیرآباد کہ دیا۔
پھر پاکستان میں ڈیجیٹل سوشل میڈیا نے انقلاب برپا کر دیا اور صارفین کو اپنے نظریات کے پرچار کے لئے فیس بک ٹویٹر اور بلاگر پیج میسر آگئے اور یوں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ بڑے اور معروف مصنفین کی اجارہ داری بھی ختم ہوگئ۔ نئے لکھاریوں نے دھڑا دھڑ لکھنا شروع کیا یوٹیوب چینلز معرض وجود میں آگئے اور تحریریں صفحہ قرطاس کی محتاجی سے آزاد ہوگئیں ۔ لکھنے کے شوقین حضرات نے انفرادی طور پر اپنی اپنی بلاگ ویب سائٹس بنالیں اور کچھ نے ویب ٹی وی چینلز کے لئے کالم اور مضامین لکھنے شروع کردئیے ۔
ویب ٹی وی چینلز کی صف میں باغی ٹی وی کا خوشگوار اضافہ ہوا اور باغی ٹی وی کی مقبولیت اور مستند مواد کو دیکھتے ہوئے سماجی روابط کے پلیٹ فارم ٹویٹر نے باغی ٹی وی کے آفیشل اکاونٹ کی تصدیق کردی اور ساتھ سوشل میڈیا کے مقبول ترین اور کئ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ٹیمز کے ساتھ کام کرنے والےباغی ٹی وی کے ایڈیٹر طہ منیب کا اکاؤنٹ ٹویٹر سے اس وقت ویریفائی ہوگیا جب پاکستان میں صرف چند سو افراد کے اکاونٹس ٹویٹر سے ویریفائیڈ تھے طہ منیب نے ویریفیکیشن کے اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس اور چینلز کے ذریعے دیگر ٹویٹر صارفین کی رہنمائی کی کہ کس طرح آپ اپنا ٹویٹر اکاونٹ ویریفائی کرواسکتے ہیں اور ساتھ ہی نئے لکھاریوں کو باغی ٹی وی پر بلا کسی سفارش اور روک ٹوک کے اپنے مضامین اور کالمز لکھنے کی سہولت فراہم کردی جس کے بعد دیکھا دیکھی نئے لکھاریوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا صرف تین چار مضامین لکھنے والوں کی باغی ٹی وی پروفائل بن گئیں اور کئ لوگوں کے ٹویٹر اکاونٹس ویریفائی بھی ہوگئے۔ طہ منیب کا یہ رویہ قابل تحسین ہے بصورت دیگر ویریفائیڈ ٹویٹر اکاونٹ کے حاملین اپنے آپ کو سلیبریٹی سمجھنے لگتے ہیں اور چھوٹے اکاونٹس والے صارفین کے سلام کا جواب دینا بھی گوارا نہیں کرتے ۔
اب آپ کے پاس باغی ٹی وی کا پلیٹ فارم دستیاب آپ لکھیئے آپ کے پاس معاشرے میں بےشمار موضوعات ہیں کسی ایک کا انتخاب کریں اور لکھ ڈالیں ۔شوبز تعلیم سماجی ٹیکنالوجی سیاست ادب حکومتی پالیسیوں اصلاحات شہری مسائل لاقانونیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور طب سمیت اپنی دلچسپی کے موضوع لکھیں اور باغی ٹی وی کو ارسال کر دیں۔
میں باغی ٹی وی مینجمینٹ
طہ منیب ممتاز اعوان اور ادارتی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری تحریروں کی اشاعت کے لئے اپنے پلیٹ فارم مہیا کیا اور مجھ سمیت سینکڑوں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کی۔
@Educarepak
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved