مزید دیکھیں

مقبول

کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سوشل میڈیا پر مخالفین کو غدار کے حوالہ سے ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں ساتھ ہی فرح خان جو بشریٰ بی بی کی کرپشن میں فرنٹ میں تھی کے حق میں بھی ٹرینڈ کرنے کی ہدایات دے رہی ہیں۔ بشری بی بی کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنما کہتے رہے کہ وہ گھریلو عورت ہیں انکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم آج کی آڈیو نے سب پول کھول دیا ہے ۔ ٹویٹر پر مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے میں بھی بشری بی بی ماہر نکلیں

ماضی میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور بشری بی بی ہے شوہر عمران خان کیسے بشری بی بی کا دفاع کرتے رہے آپکو انکا ماضی یاد دلواتے ہیں

اس حوالے سے سابق وزیراعظم کی اپنی اہلیہ کے دفاع میں کرنے والی گفتگو بھی اس وقت وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ بشریٰ‌ بی بی کا دفاع کرتے ہوئے کہتےہیں کہ بشریٰ‌ بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،پھر ان کو سیست میں کیوں گھسیٹا جارہا ہے

 

عمران خان کے بعد اس وقت کے وزیراطلاعات شبلی فراز بھی خاتون اول کا دفاع کرتےہوئے نظرآتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ بشری بی بی ایک گھریلوو خاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، ان کا اس وقت یہ بھی کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں کہ ان کے بارے میں گفتگو کی جائے

ایسے ہی اس وقت کے وزیرمملکت فرخ حبیب بھی کچھ ایسی ہی منطق بیان کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ بشریٰ‌ بی بی ایک گھریلوخاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لٰہذا ان کے بارے میں جو گفتگو کی جارہی ہے وہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے

ایسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی ان دنوں میڈیا پرآکرکچھ ایسے ہی خیالات کا اظہارکیا تھا جس میں کہا تھاکہ بشریٰ بی بی ایک گھریلوخاتون ہیں اوران کے بارے میں جادوٹونے کی باتیں‌ کرنا غلط بات ہے ، بشریٰ‌بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں ، اس لیے بہترہوگا کہ بشریٰ بی بی کوسیاست سےدور رکھا جائے