توہین الیکشن کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں بنتی،شعیب شاہین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے یا جیل ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا
0
102
Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی-

الیکشن کمیشن میں نثار محمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تاہم فواد چوہدری آج بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کے معاون کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں کیس کے حوالے سے نوٹس موصول نہیں ہوا میڈیا سے پتہ چلا ہے جس پر ممبر کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ ہوسکتا ہے نوٹس عمران خان کے گھر گیا ہو،جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کم از کم کونسل کو تو خود جانا چاہیئے تھا، بنی گالہ میں تو کوئی نہیں ہے دونوں میاں بیوی جیل میں ہیں، اس پر ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نوٹس بنی گالہ کے ایڈریس پر ہی بھیجا ہے۔

کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

الیکشن کمیشن نے وکیل شعیب شاہین سے پوچھا کہ ہائیکورٹ میں آپ کی رٹ کا کیا بنا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے، عدالت نے کمیشن کو فائنل آرڈر جاری کرنے سے روکا ہے، اگر کمیشن جیل ٹرائل نہیں کرتا تو پروڈکشن آرڈر کے بغیر کیس کیسے آگے چلے گا؟۔

وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے یا جیل ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا، اس پر ممبر کمیشن نے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو کونسی تاریخ سوٹ کرتی ہے؟ جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ محرم کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس کو 3 سال ہو گئے ہیں، جس پر شعیب شاہین نے بتایا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں بنتی، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جو ہمارے ساتھ ہوا ہے اس کا کیا؟ جس وکیل نے جواب دیا کہ آپ کے ساتھ زبانی کلامی ہوا جو بھی ہوا، میں نے دہشت گردی کے کیسز بھگتے ہیں ، میں ایک لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوا لوگوں نے مجھے ووٹ دئیے،بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ہم چھلاوے نہیں ہیں جو ایک ہی وقت میں کئی جگہ پر پیش ہوسکیں،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف بھی کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

Leave a reply