لاہور:کیا واقعی غزوہ ہند ہونے جارہاہے:تیسری عالمی جنگ ناگزیر؟مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی مبشرلقمان نے سال 2020 اور سال 2021 کی پشین گوئیوںپربڑی زبردست گفتگو کی ، وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کو یاد ہو تو گزشتہ سال کوویڈ 19 کی ہولناک آمد پر ہونے والی پیش گوئیاں بذریعہ کارٹون، فلمز اور کتنے ہی دوسرے حوالوں سے عام ہونے لگیں تھیں ۔اب لوگوں کو نئے سال کےحوالے سے بھی تجسس ہے کہ 2021میں کیا ہوگا ۔ اس حوالے سے بہت سے علم نجوم کے ماہرین کی پیشن گوئیاں ہیں ۔ کچھ جو اس دنیا سے جا چکے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو ابھی حیات ہیں ۔ آج کے اس وی لاگ میں ۔۔۔ پاکستانی ماہر علم نجوم سے لے کر باباونگا ، نوسٹراڈیمس اور دی اکانومسٹ میگزین کی پیشن گوئیوں بارے بتاوں گا۔
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ نئے سال کے آغاز سے سب کو یہی توقع ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے یہ قدرے بہتر اور خوشیوں کے پیام لے کر آئے گا۔ تاہم2021سے متعلق ایک پیشگوئی یہ بھی سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عین ممکن ہے دنیا کو 2021 میں کورونا وائرس جیسی ہی یا کچھ مختلف قسم کی پریشانی و مشکلات کا مزید سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بابا وانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی آنجہانی نجومی خاتون نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں ۔ بابا وانگا کی گئی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ سال 2021 کے لیے بھی کئی اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
بابا وانگا نے کہا تھا کہ سال 2021 میں وہ دیکھ رہی ہیں کہ دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔ دنیا کو دکھوں کا سامنا کرنا پڑے گا انسانی راہ کو تبدیل کردے گا۔2021 سے متعلق ایک پیشگوئی میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا اور تین عفریت gaints مل کر ایک ہوجائیں گے۔ بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر مزید سخت تقسیم سے گزریں گے ۔ انہوں نے دو ممالک کے صدور سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک غیرمعمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔ دوسری جانب اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہوجائے گا اور سورج سے توانائی کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے
بابا وانگا کی پیشگوئیوں سے متعلق مشہور ہے کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں اور 2004 میں انڈونیشیائی سونامی کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔۔ نوسٹراڈیمس نے بھی 2021ءکے لیے کچھ پیش گوئیاں کی تھیں ۔ انہوں نے بتارکھا ہے کہ 2021ءمیں فوجیوں کے دماغوں میں ایک ’چِپ‘
(Chip)نصب کی جائے گی۔ ایک خوفناک شمسی طوفان آئے گا جس سے زمین کا کمیونی کیشن سسٹم تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ اس طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہجرت ہو گی اور جنگیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک خوفناک قحط کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے جس سے2021ءمیں انسانیت کو دوچار ہونا پڑے گا۔
مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے مطابق 2021ءمیں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بہت بڑا زلزلہ آئے گا جبکہ روس میں کو ’زومبی ایپوکلپس‘ کی مصیبت سے نمٹنا پڑے گا۔ نوسٹراڈیمس نے دنیا کے خاتمے کے متعلق جو 6سب سے بڑی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایک ایسا خوفناک حیاتیاتی ہتھیار تیار کیا جائے گا جس سے وائرس پھیلے گا۔ یہ وائرس انسانوں کو ’زومبی‘ بنا ڈالے گا اور یوں دنیا سے انسان معدوم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ نوسٹراڈیمس نے ’گریٹ فائر آف لندن‘ ، ایڈولف ہٹلر کے اقتدار میں آنے، دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاری، ایٹم بم کی ایجاد اور نائن الیون حملوں جیسی پیش گوئیاں کی تھیں جو من و عن درست ثابت ہوئیں۔ یہی نہیں، نوسٹراڈیمس نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بارے میں کئی صدیاں پہلے بتا دیا تھا کہ انہیں قتل کیا جائے گا۔
۔ دوسری جانب اکانومسٹ جیسے سیاسی حوالوں سے اقتصادیات کی سپیشلائزیشن کے حامل معتبر میگزین کے ٹائٹل بھی بڑے معنی خیز ہوتے ہیں ۔ یہاں سے بھی پیغام دیے گئے اور دیے جا رہے ہیں کہ دنیا پر ایک حکومت کا راج ہوگا۔ اقوام متحدہ میں ڈبلیو ایچ او ہی معتبر ٹھہرے گا۔ کوئی دوسرا ادارہ نہیں۔ دنیا کی نئی ہوتی سیاسی تقسیم کی نقش نگاری کی گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
۔ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی نے پیش گوئی کی ہے کہ 2021 اور 2023کا سال عالمی جنگ کے سال کا اشارہ دے رہا ہے اور تھرڈ ورلڈ وار کے بادل امڈ رہے ہیں۔ پاکستان میں موجودہ پارلیمانی نظام کا خاتمہ اور نئے انتخابات صدارتی نظام کے تحت ہوں گے۔
۔ ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی کی اس سے قبل پیش گوئیاں جو درست ثابت ہو چکی ہیں ان میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، بھارتی وزیراعظم شاشتری کی موت، لیڈی ڈیانا کے ہاں لڑکے کی پیدائش، پاکستان ایٹمی قوت، وزیر اعظم عمران خان، دیگر عالمی اور ملکی پیش گوئیاں شامل ہیں۔
مزید جو پیش گوئیاں انہوں نے کی ہیں ان میں کشمیر، خالصتان، تحریک آزادی آسام، ناگا لینڈ کی علیحدگی پسند تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوں گیں، بھارت چین پاکستان جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گی، بھارت کے اندر کئی آزاد ریاستیں قائم ہوں گی، امریکہ میں گورے کالے میں فساد شروع ہوں گے اور امریکہ میں کئی نئی ریاستیں قائم ہوں گی، چین دنیا کے نقشہ پر سپر پاور بن کر ابھرے گا، پاکستان ترکی چین روس کا اتحاد قائم ہو گا جو گریٹر اسرائیل کی تعمیر میں بہت بڑی روکاوٹ ثابت ہو گا۔
ان کی مزید پیشن گوئیوں میں یہ بھی شامل ہیں کہ بھارت امریکہ میں معاشی حالات اور معیشت کا شیرازہ بکھر جائے گا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گا اور معدنیات کے چھپے ہوئے خزانے دریافت ہوں گے، مسلم ممالک میں ایک اور ملک ایٹمی قوت بن کر ابھرے گا، ڈالر کے مقابلہ میں یورو کا براعظم ایشیا میں نئی کرنسی کے طور پر اجرا ہو گا، مغربی ممالک میں اسلام بڑی تیزی سے پھیلے گا، چین، ترکی اور ایران پاکستان کے مخلص اتحادی ثابت ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کیلئے فاطمہ بھٹو سامنے آئیں گی۔
سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دوسری جانب پاکستان کے بہت سے ماہر علم نجوم کا ماننا ہے کہ عمران خان 2021ء میں وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ اس بات کی پیشگوئی ماہرعلم نجوم ماموں ، سامعہ خان ماہرعلم الاعداد، عالیہ نذیر ماہر ٹیروکارڈ اور علی محمد خان ماہرعلم نجوم نے کی ہے ۔ عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ میں نے جب وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا تھا تو میں نے اس وقت پیشگوئی کر دی تھی کہ ان کی حکومت 2021ء کے وسط تک رہے گی۔ اب جب ہمارے ستارے دیکھتے ہیں تو اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہسسٹم بدلنے والا ہے۔ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گا یا صدر بھی بن سکتے ہیں۔ عمران خان اسمبلیاں توڑ بھی سکتے ہیں لیکن عمران خان دوبارہ پاور میں آ سکتے ہیں ۔ عمران خان اپنی بساط خود لپیٹنے والے ہیں اور دوبارہ خود ہی بساط بچھائیں گے۔
۔ سامعہ خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ایسے مقام آئے ہوں گے جب عمران خان کا دل چاہا ہو گا کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر یہاں سے نکل جائیں۔ علم الاعداد کے مطابق
22 فروری تک ان پر شدید دباؤ آ رہا ہے۔ یہ بات طے ہے کہ اس ملک میں اس سال سسٹم نے بدل جانا ہے وہ صدارتی نظام بھی ہو سکتا ہے۔ وہ نیشنل گورنمنٹ بنتی ہے یا ٹیکنو کریٹس سیٹ اپ بنتا ہے۔ اس بارے میں مجھے نہیں پتہ۔ مجھے یہاں عمران خان بینفشری نظر نہیں آتے ہیں۔
اس بارے میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جب حلف لیا تھا اس وقت بھی ستاروں کی پوزیشن خراب تھی۔ تو ایسی صورت میں جب کوئی شخص کوئی کام کرتا ہے تو وہ اپنی مدت پوری نہ کر سکتا۔ میرے زائچے کے مطابق عمران خان کے لئے فروری 2021ء سے لے کر جون 2021ء تک انتہائی سخت وقت ہو گا۔ اس میں حکومت جانے یا پھر عمران خان وزارتِ عظمیٰ پر نہ رہیں یہ صورتحال بن رہی ہے۔ ستاروں کی چال یہ بتا رہی ہےلیکن صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے۔ عمران خان مختلف وظائف بھی کرتے ہیں اور صدقہ بھی کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ صدقہ بلاؤں کو ٹال دے۔ اس کے برعکس جون عمران خان کے لئے بہت خطرناک نظرآ رہا ہے۔
ماہر علم نجوم ماموں کا کہنا ہے کہ نئے سال میں عمران خان کے لئے کافی مشکلات آنے والی ہیں۔ مگر انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بہت سخت جان ہیں، وہ امید ہے مینج کر جائیں گے۔تاہم کنعان چوہدری کا ماننا ہے کہ عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے معیشیت مستحکم ہوگی۔
حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا اتحاد مستحکم نہیں رہ پائے گا اور سیاستدانوں کی اندرونی لڑائیوں کے سبب یہ اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ جبکہ نواز شریف کے لئے آنے والا سال مشکل ثابت ہوگا اور مریم نواز ملک سے باہر چلی جائیں گی۔ کنعان چوہدری کے مطابق امریکہ کے نئے سربراہ جو بائیڈن اپنے حلف لینے کے بعد کافی تبدیلیاں لائیں گے جو پاکستان کے لئے فائدہ مند اور انڈیا کے لئے نقصان دہ ہونگی ثابت ہونگی۔ اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کا اتحاد قائم ہو جائے گا۔
۔ یہاں یہ بتا دوں ۔ سال2021میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ تاہم پاکستان میں اس سال کے چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا۔ سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن4 دسمبر کو ہوگا جو مکمل سورج گرہن ہوگا۔ اس سال کا پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا جو مکمل چاند گرہن ہوگا۔ جبکہ دوسرا چاند گرہن19 نومبر کو ہوگا۔
۔ آخر میں میری تو دعا ہے کہ یہ سال تمام بنی نوع انسان کے لیے خوشحالی کا سال ہو ۔








