لاہور :ٹویٹربتائے کہ کیامظلوم کشمیریوں اورمحروم طبقات کی آوازبلند کرنا جرم ہے؟پی ٹی اے نے پاکستانیوں کے اکاونٹ بند کرنے پروضاحت مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت میں پوسٹ لگانے پر پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بند کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔
ٹویٹرانتظامیہ سے پوچھا گیا ہے کہ کیا مظلوم کشمیریوں کی آوازبلندکرنا جرم ہے؟کیا دنیا میں دیگربنیادی حقوق سے محروم انسانیت کی آوازبننا جرم ہے؟پی ٹی اے نے ٹویٹرکواپنے رویے درست کرنے کی بھی درخواست کی
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کےٹوئٹراکاوَنٹس بلاک کرنےکامعاملہ ٹوئٹرانتظامیہ کیساتھ اٹھایا ہے ۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کی جانب سےاکاوَنٹس بلاک اورمعطل ہونےکی369شکایات موصول ہوئیں ۔ 280اکاؤنٹس ایسےتھےجومقبوضہ کشمیرکےعوام کی حمایت میں پوسٹ کرنےپرمعطل کیےگئے ہیں ۔
اس سلسلے میں ٹویٹر کی طرف سے بہت بڑا منفی اقدام یہ اٹھایا گیا کہ پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھرمیں انسانیت کی فلاح اورمظلوموں کی آوازبننے والے باغی ٹی وی کو بھی اس لیے اکاونٹ بند کرنے کی دھمکی دی ہے کہ باغی ٹی وی کشمیریوں اوربھارت میں مرحوم طبقات کی آوازاٹھاتا ہے اورباغی ٹی وی کے اس اقدام سے بھارتی حکومت کودل آزاری ہوتی ہے
پی ٹی اے کے مطابق ٹوئٹرانتظامیہ کوپاکستانی صارفین سےمتعلق اپنےمتعصبانہ رویہ پرغورکرنےکاکہاگیا، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اےکی جانب سے بلاک کیےگئےپاکستانی صارفین کےاکاوَنٹس کیلئےٹوئٹرسےرابطہ کیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی شیئر کی گئی ۔