مزید دیکھیں

مقبول

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا،عمر اکمل

قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ نہیں...

تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی...

شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے تعلق رکھنے...

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

برسلز :کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے ،اطلاعات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں یورینیم ملنے کی خبروں سے آگاہ ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے اس کو ڈسکس نہیں کیا جا رہا، جیسے ہی کورونا کی صورت حال بہتر ہوگی تو انڈیا کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق فیٹف کے صدر مارکوس پلیئر نے بھارت سے یورینیم ملنے کے دو واقعات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ انڈیا میں یورینیم ملنے کی خبروں سے واقف ہیں لیکن وہ اس وقت تک ان پر تبصرہ نہیں کرسکتے جب تک کہ ان کا جائزہ نہ لے لیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے باعث بہت سے ممالک کے معاملات کا جائزہ نہیں لیا گیا جس میں بھارت بھی شامل ہے لیکن کورونا کی صورت حال بہتر ہوتے ہی انڈیا کا جائزہ لیا جائے گا۔

فیٹف کے ساتھ مذاکرات میں شامل ایک پاکستانی رکن کے مطابق ’فیٹف نے انڈیا کا باہمی جائزہ اس سال فروری میں کرنا تھا تاہم اس میں تاخیر کی جا رہی ہے۔‘

خیال رہے کہ دو ماہ کے دوران بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ممبئی سے ایسے دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو سات کلوگرام یورینیم بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ رواں ماہ ریاست جھاڑ کھنڈ سے چھ کلو سے زائد یورینیم فروخت کرنے کی کوشش پر سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔