کشمیر زندہ جہنم ہے ، امریکی اخبار نے یہ کیوں کہا ؟ نئی بحث چھڑگئی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/2017-09-02T063848Z_1059577526_RC13164DD3D0_RTRMADP_3_INDIA-KASHMIR.jpg)
An Indian policeman aims a gun towards the protesters during clashes after the Eid al-Adha prayers in Srinagar, September 2, 2017. REUTERS/Danish Ismail
نیو یارک:جو بھی کشمیر کے حالات سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ ہر کوئی کشمیر کو جنت نظیر کہتا ہے . لیکن امریکی اخبار نے زندہ جہنم کہہ کر ، نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے. اطلاع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہ سکا، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دنیا سے کٹی مقبوضہ وادی کو غصے اور خوف کا زندہ جہنم قرار دے دیا۔
نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ سری نگر کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں ، لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں، لوگوں کے پاس راشن ختم ہو چکا ہے اور وہ بھوکا رہنے پر مجبور ہیں۔ وادی بھر میں تمام دکانیں بند ہیں، اے ٹی ایم مشینیں خالی ہو چکی ہیں۔ مواصلاتی نظام کے تمام ذرائع کٹ چکے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو ہے۔
بھارت کی طرف سے کشمیر کو باقاعدہ ہتھیانے کے بعد نیویارک اخبار سے بات کرتے ہوئے کشمیریوں نے بتایا کہ انہیں اشیا ئے ضروریہ کی خریداری کیلئے بھی باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا ،بچوں کیلئے دودھ بھی میسر نہیں ہے۔
اخبارلکھتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر کو ہزاروں لوگ پرامن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے سری نگر کی گلیوں میں نکل آئے۔ آزادی کے نعرے لگاتے اور کشمیری جھنڈا لہراتے مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں برسانی شروع کر دیں جس جسے کئی لوگ زخمی ہو گے۔