پاکستان کی نامور اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد ضرور کریں تاہم ایسا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لئے وہ ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں
باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ صنم جنگ نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد ضرور کریں تاہم ایسا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لئے وہ ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ صنم جنگ نے ایک د س سال کی بچی کا فلاحی اداروں کے نام لکھا گیا خط شئیر کیا
جس میں لکھا تھا کہ انکل اپنے کپڑے اور راشن واپس لے جائیں پچھلے سال راشن اور کپڑے لیتے ہوئے ہماری تصویر اخبار میں چھپی تھی عید کے دن محلے کے بچے ہمیں بھکاری بھکاری کہہ کر منہ چڑا رہے تھے تب سے امی کو لوگ حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں
خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں۔ 🙏 pic.twitter.com/8fT0lZKBuy
— Sanam Jung (@SanamJungPK) March 29, 2020
صنم جنگ نے کیپشن میں لکھا کہ خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کرنے پر تمام سرگرمیاں اور کاروبار بند ہو گئے ہیں عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ایسے میں کئی نامور شخصیات اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آکر اور چھپ کر ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں