پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک ٹوئٹ سے کسی کے بھی مذہبی نظریات کو نہیں بدل سکتے
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک ٹوئٹ سے کسی کے بھی مذہبی نظریات کو نہیں بدل سکتے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کسی بھی شخص کے مذہبی نظریات کو تبدیل نہیں کرسکتے
I cant change ur religious views with a tweet but i can only make a general request: In these troubling times, be conscious of a higher power & being answerable to tht higher power after u die, do good deeds, give charity, be good to ppl for every soul shall taste death soon.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 27, 2020
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ صرف ایک ہی درخواست کر سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اس مشکل وقت میں اُس اعلی طاقت کے بارے میں شعور رکھیں جو ہر شے پر قادر ہے
حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ ہمیں مرنے کے بعد اس اعلی طاقت کو ہی جواب بھی دینا ہے
انہوں نے لکھا کہ اس لیے ہم سب کے لئے زیادہ اچھا ہوگا کہ ہم اس مشکل وقت میں نیکیاں اور صدقہ و خیرات کریں
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ بے شک ہر روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے