لنڈی کوتل :کیا پولیس پرڈبل سواری کا اطلاق نہیں‌ہوتا ،شہریوں نے پوچھنا شروع کردیا ،اطلاعات کےمطابق حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے عوام میں مختلف ردعمل پایا جاتا ہے ، عوام پولیس کی طرف سے ان پابندیوں پرعمل درآمد کے دوران سخت رویہ بھی برداشت کرتے ہیں لیکن جب وہی پولیس والے خود اس قانون کو پامال کررہے ہیوتے ہیں تو عوام کے دل پربہت گران گزرتا ہے

ایسے ہی اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریون کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے لیکن دوسری طرف پولیس والوں کے لیے اس پابندی پرعمل کرنا لازم نہیں ہے، ذرائع کے مطابق ایک ویڈیو سوشل مڈیا پرشیئر ہوئی ہے جس میں بائیک چلانے والا شخص سول کپڑوں میں ھے۔ اور پیچھے بیٹھی لیڈی پولیس والی ھے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ پوچھ رہےہیں کہ کیا ان کو ڈبل سواری کی اجاذت ھے۔ یہ صاحب عائشہ منزل سے لنڈی کوتلُ کی جانب جا رھے ھیں۔ ڈنڈے کھانے کیلئے عام شہری ھے۔

یاد رہے یہ کہ آج وزیرآباد میں ایک نومولود صرف اس وجہ سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھا کہ پولیس نے والد کوروک کرکہا کہ ڈبل سواری پرپابندی ہے ، آپ ہسپتال نہیں جاسکتے ، جس پریہ فرد اپنے بیمار بچے کو ادھرادھرگھماتا رہا لیکن پولیس نے ن جانے دیا اوربچہ دم توڑگیا

Shares: