کراچی :سیاسی پارہ کافی ہائی ہوچکا ہے لیکن کے اس کے دوران اخلاقی گراوٹ بھی بے قابو ہوچکی ہے اور ہوکوئی اپنی زبان سے ایسلے جملے نکال رہا ہے کہ سُننے والے اپنے کانوں میں ہاتھ دے رہے ہیں‌، سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے توایک عورت ہونے کے باوجود ایسی زبان درازی کی ہے کہ لوگ بھی توبہ توبہ کراٹھے ہیں ، شازیہ مری نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے؟

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے؟ سب کو پتہ ہے کہ یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیدڑ بھبکیاں نہ ماریں اور دھمکیاں اپنے گھر میں سنبھال کر رکھیں، کسی کو نہیں پتہ کہ شیخ رشید حالات کو تبدیل ہوتا دیکھ کر کب پتلی گلی سے نکل جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی سیاست آمروں کے بوٹ پالش کرنے سے شروع ہو کر سلیکٹڈ کی جوتیاں اٹھانے پر ختم ہوتی ہے، کم کرسیاں اور جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی کا بھانڈہ کیا پھوٹا، اب میڈیا کو کوریج کی اجازت ہی نہیں دی جارہی۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پہلے سیاسی جماعت تھی نہ آج ہے، یہ چوں چوں کا باسی مربہ ہے۔

دوسری طرف شازیہ مری نے پی ٹی آئی ورکروں کی طرف سے خاتون رپورٹر کےساتھ ہونے والی سلوک پرسخت ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ خاتون رپورٹر کے ساتھ اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہوں‌۔ پہلے پی ٹی آئی نے پرائیویٹ میڈیا چینلز کو اپنے جلسے کی کوریج سے روکا اور اب وہ صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پی ٹی وی کو جلسے کی کوریج کے لیے استعمال کر رہی ہے

 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گینگ آف تھری نے کرنل قذافی، صدام حسین ، اسامہ بن لادن کا مال نہیں چھوڑا، مال ان کا مائی باپ ہے ، اسی مال سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں، ان کی جمہوریت کا معیار اس حد تک گر چکا ہے کہ قاتلوں کو بھی بلایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے 28 مارچ کو جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی اب مسلم لیگ (ن) کو بھی اجازت دے دی ہے۔

Shares: