اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار داد ، پاکستان کا خیر مقدم
اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار داد ، پاکستان کا خیر مقدم
باغی ٹی وی : پاکستان نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کو منظور کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ انسانی حقوق انسانی کی پامالیوں کی تحقیقات کے لئے ایچ آر سی کا خصوصی اجلاس اور ایک بین الاقوامی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ عدم استحکام اور ناانصافی کے خاتمے اور با معنی احتساب کا عمل شروع کرنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں شامل بشانہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ فلسطین کے عوام کے حقوق اور وقار کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے اس قرار داد پر موثر عمل درآمد کے لئے عالمی برادری کی توقعات میں بھی شریک ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے مابین 11 روزہ تنازعہ کے دوران اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل کی منظم زیادتیوں پر بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
جمعرات کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور فلسطینی وفد کی جانب سے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس کے بعد ، 47 ممالک میں سے ، 24 ممالک نے قرارداد کے حق میں 9 ممالک نے خلاف ووٹ دیے اس طرح ایک قرارداد منظور کی گئی۔
اس قرارداد میں اسرائیل ، غزہ ، اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور رپورٹ کرنے کے لئےمستقل کمیشن انکوائری تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متن کے مطابق ، کمیشن امتیازی سلوک اور جبر سمیت "بار بار کشیدگی ، عدم استحکام اور تنازعات کی روک تھام کی بنیادی وجوہات” کی بھی تفتیش کرے گا۔