اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھتیں پھر ٹپکنے لگیں

باغی ٹی وی : 105 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھتیں موسلادھار بارشیں برداشت نہ کر سکیں اور ٹپکنے لگیں۔ انتظامیہ نے ٹپکتی چھتوں کے نیچے بالٹیاں رکھ دیں۔

موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔ ایئرپورٹ لاؤنج میں پانی پانی ہوگیا۔
بارش کا پانی بین الاقوامی آمد، روانگی اور بریفنگ ایریا میں داخل ہوگیا اور بارش کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر بھی گڑھے پڑ گئے۔رواں ماہ بارش کے دوران چھت ٹپکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جون 2018، جولائی 2019 اور جولائی 2020 میں بھی بارش کے بعد ایسا ہی ہوا تھا۔

چند ماہ قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی تھیں اوراسکینگ مشین گیلی ہو گئی تھی۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا تھا.

واضح‌ رہے کہ چند روز قبل پہلے بارش کی وجہ سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے کی چھت جس طرح ٹپکتی رہی اور سیلنگ نیچے گرتی رہی اس سے نقصان کے اندیشے بڑھے گئے ہیں . باغی ٹی وی نے اپنی ایک انویسٹی گیٹو رپورٹ‌مین ان عوامل کا جائز لیا ہے کہ نیا ایئر پورٹ ایسی حالت سے کیوں دو چار ہے. نیو اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی خراب صورتحال اور مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے افتتاح کے بعد سے ہی خبروں کی زینت رہا ہے۔ان خبروں کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو افتتاح کے فورا بعد ہی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رن وے اور ٹرمینلز بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ ہوئے جو مسلسل ٹوٹ‌ پھوٹ‌ کا شکار ہیں۔

اسلام آباد کا نیو ایئر پورٹ‌ ناقص تعمیر اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ، باغی رپورٹ

Shares: