اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے فرد جرم کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے فرد جرم کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے فرد جرم کے خلاف اپیلیں نمٹا دی ہیں، 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا،

ہائیکورٹ نے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دیں،فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے جاری کیا،

علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دائر اپیلوں پر فیصلہ جاری کیا گیا .،عدالت نے اپیلیں مسترد کر کے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنا دیا،ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے،

عدالت نے فیصلہ جاری کیا کہ ٹرائل کورٹ تمام شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کا فیصلہ کرے، ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزم عنصر فاروق اور افتخار بابر نے منشیات کی دفعہ 9 سی کو چیلنج کیا تھا،

واضح‌ رہے کہ واضح رہے کہ 21 اپریل 2017 کو انسداد منشیات عدالت کی میں ایفیڈین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران جج ارم نیازی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےبیٹ علی موسیٰ گیلانی،سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری ، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ ، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار شورانی ، ڈرگ کنٹرولر شیخ انصر ، انجم شاہ اور دیگر شامل ہیں۔کیس میں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا

واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی سمیت 11 ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 ہزار500 کلو گرام ایفیڈرین جو کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونی تھی کو مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا، جس کی وجہ سے ادویات کی پیداوار میں قلت پیدا ہوگئی تھی۔

Comments are closed.