اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے

0
48

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے

باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں مفرور قرار دینے کیخلاف نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہے، 8 ہفتے کی ضمانت کا کیا سٹیٹس ہے؟ کیا نواز شریف کی وہ ضمانت ختم ہو چکی ہے۔

نمائندہ نواز شریف نے عدالت کو بتایا ضمانت قائم ہے، پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی ابھی آرڈر کاپی موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری ہاتھ میں چھڑی لے کر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے فیس شیلڈ، ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے۔

سابق صدر کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے اردگرد کے 500 میٹر کے علاقے کو سیل کیا گیا، اسلام آباد پولیس کے ایک ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے گئے۔

عدالت جانے والے راستے کو رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو سری نگر ہائی وے پر روکا گیا، جہاں پر پیپلز پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

Leave a reply