اسلام آباد میں‌ ن لیگ کا میئر کیسےجیتا شہباز گل نے حقیقت بتا دی

0
32

اسلام آباد میئر کی جیت بارے شہباز گل نے حقیقت بتا دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل کامریم صفدرکےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدرہٹ دھرمی اورڈھٹائی کی جیتی جاگتی مثال ہیں.غربت اورافلاس کےذمہ دارعوام کانام لیتےہوئےشرم کریں،ملکہ جعلسازی کاایک اورپروپیگنڈا ناکام ہوا.یہ براہ راست عوام کےووٹ نہیں بلکہ ن لیگ کےہی چیئرمینوں نے ووٹ دئیےہیں،سابقہ بلدیاتی الیکشن کےباعث ن لیگی چیئرمینوں کی تعدادزیادہ تھی،سابقہ بلدیاتی نمائندوں کےذریعے2ماہ کیلئےمنتخب ہونےوالےمیئرکے نام پرپروپیگنڈاکیاگیا،

واضح‌ رہے کہ مریم نواز نے ن لیگ کے میئر اسلام آباد منتخب ہونے پر اس کو ن لیگ بیانیے کی فتح قرار دیا تھا اور کہاتھا کہ غربت اور افلاس سے دوچار عوام نے موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دیا ہے کہ آ ج ہم شہر اقتدار میں حکومت کو بچھاڑنے کے اہل ہوئے ہیں. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غربت اورمہنگائی کےہاتھوں تنگ عوام کےلیےمسلم لیگ ن امید کی کرن ہے،تبدیلی کاڈرامہ فلاپ ہونےکےبعدعوام اپنی خدمت کرنےوالوں کوپہچان گئےہیں.اسکی جھلک آج اسلام آبادمیئرالیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کےبعد قوم نےدیکھ لی. آج اسلام آبادمیئرالیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کےبعد قوم نےاس کی جھلک دیکھ لی

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عادل شاہ نے اہم معرکے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا ہے۔ عادل شاہ نے 43 ووٹ حاصؒ کئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار ملک ساجد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ ن لیگ کے پیر عادل شاہ اور پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود مدمقابل آئے جبکہ اظہر محمود نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ مئیر اسلام آباد کے لیے کل 73 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ میئر اسلام آباد کے انتخاب میں الیکشن کمیشن کے افسر نعیم احمد نے ریٹرنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے

Leave a reply