اسلام آباد لندن اور پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

0
46

اسلام آباد لندن اور پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ،
باغی ٹی وی :
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کو دنیا میں اچھی شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی ہے .بین الاقوامی سروے کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت شہر قائد کراچی اور لاہور میں جرائم کی شرح بھی بڑی حد تک کمی کے باعث ان شہروں کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آ گئی ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس نیمبیو کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسلام آباد جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی کے بعد سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی مات دیتے ہوئے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔

جاری شدہ فہرست کے مطابق اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 نمبرپر آ گیا ہے اور اس کا کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ اس رینکنگ کے بعد پاکستان کے خلاف مغرب اور اس کے دشمن ممالک کا وہ پراپیگنڈہ بھی کمزور ہو گیا ے جو پاکستان کو آئے روز دنیا میں غیر محفوظ ملک قرار دیتے نہیں تھکتے .

Leave a reply