اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، امیرالبحر کو دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ
اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، امیر البحر کو دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ
باغی ٹی وی نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔
فیلڈ کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے مختلف دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اورآپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ کانفرنس میں بحری سرحدوں کے دفاع اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔