اسلام آباد ، پولیس پروٹوکول آفسر نے موٹر سائیکل سوار کو پیٹدیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/08/police.jpg)
اسلام آباد ، پولیس پروٹوکول آفسر نے موٹر سائیکل سوار کو پیٹدیا
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق، اسلام آباد میں پولیس پروٹوکول آفیسر نے ایک موٹرسائیکل سوار کو پیٹدیا..سوشل میں پرا ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پولیس کی ایک موبائل وین ترنول ریلوے کراسنگ پر کھڑی ہے اور پاس سے ایک موٹر سائیکل سوار گزرتا ہے.
A biker beaten by protocol officers at #Rawalpindi (Tarnol Railway crossing) on 27th August 2020, at 17:00
Join #IslamabadUpdate and share latest updates around you 👉 https://t.co/ipdyJEH43j pic.twitter.com/NgGe53H8W7
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) August 28, 2020
جس کو پولیس کے اہلکار روکتے ہیں اور اسی اثنا میں اس کو پروٹوکول آفسر پیٹدیتا ہے . موٹر سائیکل سوار کو طمانچے مارنے کے بعد پولیس اہلکار گاڑی پر سوار ہو جاتے ہیں.
واضح رہے کہ پولیس کی دست درازی اور شہریوں پر تشدد کے واقعات ہمارے معاشرے کا عام حصہ بن چکا ہے . ذرا سی بات پر شہری کی عزت نفس یا ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے. ایسے واقعات سے ادارے کی عزت اوروقار پر حرف آتا ہے جو ادارے کی بدنامی کاباعث بنتا ہے . اگر کوئی قانونی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا چاہیے.