آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر اقتدار میں شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری

0
38

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر اقتدار میں شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری

باغی ٹی وی :آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر شراب فروشوں خلاف کریک ڈاؤن جاری, ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی کی گئی .

تھانہ کھنہ پولیس نے وحید آباد پنڈوڑیاں میں شراب کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کر یعقوب مسیح عرف شکیل ,گر یفن مسیح اور رضوان مسیح نامی شراب فروش ڈیلر کو گرفتار کرلیا

جعلی فیکٹری سے ایک ہزار لیٹر سے زائد الکوحل اور بڑی تعداد میں شراب کی بوتلزخالی بوتلز، سٹکرز اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا*. ملزمان بڑی تعداد میں جڑواں شہر اور گردونواح میں شراب سپلائی کرتے تھے

ملزمان کے خلاف قبل ازیں بھی جڑواں شہروں میں منشیات کے متعدد مقدما ت درج ہیں,کاروائی ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کھنہ مرزا محمدگلفراز,اے ایس آئیز نصیر احمد ، عبدالحد معہ ٹیم نے کی . آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Leave a reply