اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر پی ایس ایل چیمپئن بنے گی. شاداب خان

0
139
shadab khan

اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر پی ایس ایل چیمپئن بنے گی. شاداب خان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پی ایس ایل میں ایک بار پھر چیمپئن بننے آئی ہے۔ کراچی میں نجی ٹی وی جیو کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ان کی ٹیم اس بار کافی مختلف نظر آئی گی، ٹیم کا کامبی نیشن پچھلے سال کے مقابلے میں کافی اچھا ہے اور ان کی ٹیم کا ارادہ چیمپئن بننے کا ہے، اسی سوچ کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے کھیلنے کا انداز ہے اس کو دیگر ٹیموں سے مختلف بناتا ہے، امید ہے فینز کو اس بار اسلام آباد کی ٹیم کافی اچھی لگے گی۔ شاداب خان نے کہا کہ ٹیم جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلتی ہے اور اسی میں ہی اسے کامیابی ملی ہے، اس بار بھی ٹیم وہی انداز اپنائے گی کیونکہ اس طرح کھیلنے میں ٹیم کو کافی اعتماد ہے۔

صحافی فیضان لاکھانی کے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرافٹ میں اور اس سے قبل پلیئرز ریٹینشن میں یہ سوچ اپنائی ہوئی تھی کہ بیٹنگ میں گہرائی ملے، جو پلیئرز درکار تھے، ڈرافٹ میں وہی کھلاڑی ملے ہیں، امید ہے کہ اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ٹورنامنٹ کافی اچھا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ٹیم کو انجریز کی وجہ سے کافی دھچکا لگا تھا، ٹیم کو اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر پلیئرز کو انجریز ہوجائیں گی لیکن اس بار پلان یہی تھا کہ ہر پلیئر کا بیک اپ بینچ پر تیار ہو تاکہ اگر کوئی انجری کی صورتحال ہو تو مشکلات پیش نہ آئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں ذاتی اہداف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھا کر ایونٹ کے بہترین کرکٹر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ببل تو ختم ہوگیا ہے لیکن سکیورٹی کی پابندیاں اب بھی ہیں اس لیے وہ اپنے ’’روٹی گینگ‘‘ کے ساتھ باہر جا کر کھانے انجوائے نہیں کر سکتے، جو کرنا ہے ہوٹل میں ہی کرنا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ پرسنل لائف اور کرکٹ لائف کو الگ رکھنے کی کوشش کریں گے، ان پر شادی کی وجہ سے کوئی پریشر نہیں ہے۔

Leave a reply